ملتان (لیڈی رپورٹر) صادقین فاؤنڈیشن امریکہ اور شعبہ ادراک ویمن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام پاکستان کی پہچان صادقین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پیش کرنے کیلئے فن پاروں کی نمائش اور کتاب کی رونمائی کی گئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ مصور‘ خطاط اور شاعر صادقین کا شمار پاکستان کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جن کا نام اور کام صدیوں تک زندہ رہے گا۔ انہوں نے پندرہ ہزار سے زائد فن پارے تخلیق کئے اور تمام کے تمام فن پارے لوگوں کو تحفے میں دے دیئے۔ صادقین کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلوان کا میورل آرٹ ہے تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمرل سعید احمد سرگانہ نے کہا آرٹ کے شوق کو صرف آرٹ کے طالبات تک محدود نہیں رکھنا چاہئے بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے منسلک سمجھنا چاہئے۔ تقریب سے محمد وسیم کھوکھر‘ میجر جنرل طارق جاوید اور محمد اختر مندھار ا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خانیوال ‘ ڈاکٹر سلمان احمد ‘سفیر خیام اکبر‘ڈاکٹر صوفیہ‘ ڈاکٹر مسعود اختر اور ڈاکٹر شہزاد اختر نے بھی خطاب کیا۔ اس تقریب کی آرگنائزر سونیا ناصر اور ڈاکٹر فاطمہ علی تھیں۔ آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے تمام مقربین میں شیلڈز تقسیم