باجوڑ آپریشن: بارودی سرنگ کے دھماکے میں4سیکیورٹی اہلکارشہید

Oct 21, 2021 | 10:54

ویب ڈیسک

باجوڑ: دہشت گردوں کیخلاف باجوڑ میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2ایف سی اور دو پولیس اہلکارشہیدہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا میں ایف سی کے 2 جوان اور 2 پولیس اہلکارشامل ہیں۔

شہید لانس نائیک کی عمر 28 سال اور تعلق کوہاٹ سے تھا۔ شہید سپاہی جمشید کی عمر 26 سال اور تعلق کراچی سے تھا۔ پولیس کانسٹیبل عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے دبرائی میں آپریشن کر رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ رات گئے بھی آپریشن کیا تھا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔ وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔

خیال رہے کہ ہنگو کےعلاقےتھل میں گزشتہ رو دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے26 سالہ سپاہی وقاص کو شہید کر دیا تھا۔بدھ کے روز ایک اور واقعے میں پاک فوج کا ایک اور سپاہی اس وقت شہید ہوا تھا جب دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سپاہی کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی تھی۔

مزیدخبریں