جنوبی کوریا،ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے پہلے خلائی راکٹ کی لانچنگ کی تیاری مکمل

Oct 21, 2021 | 16:20

ویب ڈیسک

جنوبی کوریا نے ملکی سطح پر تیار کردہ پہلے خلائی راکٹ کو لانچ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے جنوبی کوریا کی وزارت سائنس کے حوالے سے بتایا کہ کوریا ایرو سپیس انسٹی ٹیوٹ کے انجینئروں نے گزشتہ روز مقامی سطح پر تیار کردہ 47 میٹر طویل خلائی راکٹ کو اپنے جنوبی ساحل سے دور ایک چھوٹے جزیرے پر واقع نارو سپیس سینٹر کے لانچ پیڈ پر کھڑا کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوری ملک کی پہلی خلائی لانچ گاڑی ہے جو مکمل طور پر گھریلو ٹیکنالوجی سے بنی ہےاور ملکی سائنس دان اور انجینئرز نوری کو مزید جانچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے اس سے قبل 2013 میں ایک خلائی لانچ گاڑی لانچ کی تھی جو کہ 2 مرحلے والا راکٹ تھا اور بنیادی طور پر روسی ٹیکنالوجی سے بنایا گیا تھا ،یہ لانچ برسوں کی تاخیر کے بعد 2009 میں اپنے پہلے ٹیسٹ کے دوران مطلوبہ بلندی پر پہنچا لیکن مدار میں سیٹلائٹ نکالنے میں ناکام رہا اور پھر 2010 میں اپنے دوسرے ٹیسٹ کے دوران ٹیک آف کے فورا بعد پھٹ گیا۔

مزیدخبریں