واپڈا نے مختلف دریاﺅں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 33400کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد5500کیوسک اور اخراج5500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد13900کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12200کیوسک اور اخراج 5 ہزارکیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1511.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.824 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1179.55 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.150 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح641.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔