جدہ )اے پی پی(بحیرہ احمر اور خلیج عرب میں سمندری سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی خواتین کو اپنی کشتیاں خریدنے اور اس ضمن میں تربیت حاصل کرنے کی جانب راغب کیا جا رہا ہے۔ سعودی خواتین کو کشتی چلانے کی تربیت دینے کے لیے ماہرین کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ سمندری سیاحت سے منسلک پیشہ ور افراد نے 10 روزہ عملی اور پانچ روزہ نظریاتی تربیتی پروگراموں کی تیاری میں بھی مدد کی ہے۔حامد الجہنی نے بتایا کہ ہم نے کشتی چلانے، ماہی گیری کرنے اور سیاحت کی غرض سے گہرے سمندر میں جانے کے لیے ایسے تجربہ کار رہنماں کی خدمات حاصل کی ہیں جو ینبع کے تمام سیاحتی علاقوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
خواتین شمولیت