لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج چودھری محمد آصف نے شہباز شریف کی درخواست پر عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کے وکلاء کے تفصیلی سوالات مہیا کرنے پر اعتراضات خارج کر دئیے۔ عدالت نے عمران خان کی جانب سے شہباز شریف کے تفصیلی جوابات مانگنے سے متعلق اعتراضات کی درخواست مسترد کر دی۔ شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو سوال نامہ بھیجوایا گیا تھا جس پر عمران خان کے وکلاء کی جانب سے اعتراض جمع کرایا گیا تھا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکلاء سے ہتک عزت درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سعد صبغت اللہ نے دلائل پیش کیے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان نے ان پر دھرنہ ختم کرنے اور پانامہ لیکس کیس سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔ عمران خان نے کروڑوں روپے کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 8 جولائی 2017 ء کو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
ہرجانہ کیس