پاکستان میں پیدا ہونے والا  ہر بچہ ہمارہ شہری نوجوان ہونے کیلئے اقدام کریں

Oct 21, 2022

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرامن اللہ کی عدالت نے پاکستان میں پیدا ہونے والے 24 سالہ افغان نوجوان کی پاکستانی شہریت سے متعلق  درخواست میں وزارت داخلہ کو پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان مہاجر فیملی کے نوجوان کو پاکستانی شہریت دینے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے سینیٹر حمد اللہ کے کیس میں دئیے گئے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے اور کہا ہے کہ شہریت کی درخواست پر اگلے جمعے تک قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ وزارت داخلہ قانونی کارروائی مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ دوران سماعت 24سالہ فضل حق کی جانب سے وکیل عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان میں پیدا ہونے والا کوئی بھی بچہ پاکستان کا شہری بن جائے گا، بچے کو صرف پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہو گی، امریکہ اور چند دیگر ممالک کی طرح ہمارا قانون بھی پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت دینے کا پابند ہے۔ عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ نے کہاکہ میرے موکل نے 24 سال پاکستان میں بغیر کسی شہریت کے گزارے، وزارت داخلہ کے وکیل نے کہاکہ پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی تصدیق پر فیصلہ کر دیا جائے گا، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دی۔
پاکستانی شہریت

مزیدخبریں