سابق ڈی آئی جی کیس‘ درخواست ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر دلائل طلب

Oct 21, 2022

لاہور (خبر نگار) لاہور سیشن کورٹ نے سابق ڈی آئی جی جنید ارشدکے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت 26اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔ فاضل جج کی چھٹی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔ جنید ارشد نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ایف ائی اے نے سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق ڈی ائی جی جنید ارشد کیخلاف بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد ہے۔ ملزم جنید نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سابقہ بیوی عائشہ سبحانی نے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔
سابق ڈی آئی جی کیس

مزیدخبریں