25میء واقعات ہاہیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب کیلئے نومبر کے پہلے ہفتے تک مہلت دے دی

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے وقت پر تشدد واقعات پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے نومبر کے پہلے ہفتے تک مہلت دے دی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر بے جا تشدد کیا25 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے جوڈیشل ٹربیونل تشکیل دے دیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ شبر رضا رضوی ہیں۔ پنجاب حکومت نے 25  مئی کو آ نسو گیس کا استعمال کیا  اور کتنے مقدمے درج ہوئے اس کی تفصیل پیش نہیں کی گئی ہے۔
 25  مئی  واقعات

ای پیپر دی نیشن