لمبی قطاروں سے نجات، لاہور کے شہری پاسپورٹ فیس ایپ سے   جمع کرا سکیں گے 

لاہور (خبر نگار) پاسپورٹ بنوانے والے افراد کو گھنٹوں بنکوں میں قطاروں میں لگ کر فیس جمع کرانے سے نجات مل گئی۔ پاسپورٹ حکام نے پہلے مرحلے میں لاہور کے رہائشیوں کیلئے آن لائن پاسپورٹ فیس جمع کروانے کیلئے ایپ ’’پاسپورٹ فیس آسان ‘‘متعارف کرا دی۔ 
درخواست گزار اپنے اے ٹی ایم کارڈ، ایزی پیسہ اور انٹرنیٹ بنکنگ بنک کارڈ کے ذریعے اسی ایپ میں فیس کی رقم جمع کروا سکے گا، شہریوں کو فیس کے علاوہ بنک چارجز اب سے نہیں دینا پڑیں گے۔
پاسپورٹ ایپ

ای پیپر دی نیشن