لانگ مارچ میں عوام کے متوقع سیلاب سے چوروں کا جتھہ خوف زدہ ہے: عمر سرفراز چیمہ

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات و داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے خودداری اور حقیقی آزادی کے بیانیے کو ہر طبقے نے سراہا اور سپورٹ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں عوام کے متوقع سیلاب سے چوروں کا جتھہ پہلے ہی خوف زدہ ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے۔ وفاقی حکومت اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا بند کرے۔ الیکشن کمشن اپنے جانبدارانہ رویہ سے اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔ الیکشن کمشن کو پی ٹی آئی کا عوامی مینڈیٹ چھیننے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔
عمر چیمہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...