حکومت، عوامی نمائندے، این جی اوز،سٹیک ہولڈرز سیلاب زدگان کی مدد کر یں ، صدر

Oct 21, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت، عوامی نمائندوں، این جی اوز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کرنے، ان کے ذریعہ معاش کی بحالی اور سیلاب میں ان کے مکانات اور متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کی کوششوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں۔صدر مملکت نے یہ بات اسلامک ریلیف یو ایس اے کے صدر محمد انور خان، اسلامک ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر آصف علی شیرازی اور اسلامک ریلیف پاکستان کے ایڈوکیسی سپیشلسٹ رضا حسین قاضی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے اسلامک ریلیف انٹرنیشنل کی طرف سے پاکستان میں بیوائوں کو ہنر کی تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے، سٹریٹ چلڈرن کی تعلیم اور غریب لوگوں میں ہنرمندی کو فروغ دینے کے پروگرام کو سراہا۔ 
صدر

مزیدخبریں