وزیر مذہبی امور  سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات، خطہ کے امن، شدت پسندی کے خاتمے، باہمی تعاون کے فروغ سمیت متعدد امور پر اتفاق کیا گیا، رائے انسانوں کی بھلائی اور فلاح و بہبود ہمارے دین کا حصہ ہے، مفتی عبدالشکور نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی تمام مسلم و غیر مسلم آبادی کی یکساں ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان میں بسنے والی غیر مسلم آبادی کی جان، مال اور آبرو  ہمارے لیے یکساں محترم ہے۔ افغان حکومت بچیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں، ان کا بنیادی مسئلہ امن، سکیورٹی اور عالمی دخل اندازی ہے۔ اقلیتوں کیلئے کشادہ دلی ہمارے پیغمبر کی تعلیمات  اور پاکستانی آئین کے مطابق ہے، دنیا میں اس کی مثال نہیں۔
ملاقات

ای پیپر دی نیشن