لاہور(سپیشل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ نے اپنے لاء افسر کو خاکروب بنا کر ملازمت سے نکال دیا لاء افسر کاشف سلمانی نے ایل ڈبلیو ایم سی کی سنگین غلطی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاہے جسٹس فیصل زمان نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے درخواستگزار نے موقف اپنایاکہ ہائیکورٹ میں پریکٹسنگ لائر ہوں ایل ڈبلیو ایم سی کی درخواست پر بطور ڈسپوزل مینجر لیگل جوائن کیا ایل ڈبلیو ایم سی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کمپنی ہے کمپنی انتظامیہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ملازمت سے نکال دیا ہے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن پر لاء افسر لکھنے کی بجائے خاکروب لکھ دیا ہے۔ استدعا ہے عدالت ایل ڈبلیو ایم سی کو اپنی سنگین غلطی کو درست کرنے کا حکم دے۔
لاء افسر/خاکروب