اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی سرگودھا میں کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں تمہیں صدر آصف علی زرداری نے جمہوری انداز میں بوٹ آئوٹ کیا۔ اس لئے آج آوارہ روح کی طرح دربدر پھر رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس کے باپ کو چوری ثابت ہونے پر نوکری سے نکالا گیا تھا آج دوسروں پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ کون تھا جس نے گندم اور چینی کا بحران پیدا کر کے مال بنایا؟ وہ کون تھا جس نے زرعی کھاد چھپا کر کسانوں کو لوٹا؟۔
فیصل کریم کنڈی