صدر کا خط، وزیراعظم آفس کی ماہرین کی اعلیٰ سطح  کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط کے جواب میں وزیراعظم آفس نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کو ماہرین کی ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، جس کی سربراہی وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کریں گے اور جو ریاستی اداروں کو ’’سائبر خطرات اور چیلنجز‘‘ کا تجزیہ کرنے اور اس معاملے میں آگے بڑھنے کے لیے اپنی سفارشات وزیراعظم آفس کو پیش کرے گی۔ صدر مملکت نے یہ خط پاکستان میں رائے سازوں، فیصلہ سازوں، سیاست دانوں اور حکمت عملی سازوں سے معاملے پر درخواستوں کے تسلسل میں وزیراعظم کو لکھا۔ صدر مملکت کے خط کے مطابق سائبر پاور قومی مقاصد کے حصول کیلئے مؤثر ذریعہ ہے۔ پاکستان کو سائبر صلاحیتوں کے حصول کیلئے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
کمیٹی تشکیل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...