چیئرمین سینٹ سے ہنگری، تیونس کے سفیروں کی ملاقاتیں 

Oct 21, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات ہنگری اور تیونس کے سفرا نے پارلیمنٹ ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور، معاشی، ثقافتی، تعلیمی اور تجارتی روابط کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ہنگر ی کے سفیر بیلا فزیکاس سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہنگری کے ساتھ آبی وسائل کے انتظام، زراعت، خوراک، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ہنگری میں تعلیم اور تربیت یافتہ پاکستانی انسانی وسائل کو واپس پاکستان کی طرف راغب کرنے کیلئے ایک جامع طریقہ کار تشکیل دیا جانا چاہئے۔
صادق سنجرانی

مزیدخبریں