اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف اے ٹی ایف کا دو روزہ اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے علاوہ دیگرامور پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان کے کیس کی پیروی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اپنے وفد کے ہمراہ کر رہی ہیں، یہ امکان روشن ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا اور اس کا اعلان آج جمعہ کو ایف اے ٹی ایف کے سربراہ کی طرف سے پریس کانفرنس میں تحریری بیان کے ذریعے کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی اس بارے میں گذشتہ روز اشارہ دے چکے ہیںکہ خوش خبری آنے والی ہے۔ اس بار ایف اے ٹی ایف کی صدارت سنگاپور کے پاس ہے اور اجلاس میں 206 مندوب شریک ہیں جن کا تعلق رکن ممالک اور عالمی اداروں سے ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی سودوں سے حاصل شدہ رقم اور ان کی ریکوری کے بارے میں رپورٹ بھی زیر غور آئے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان فیٹف اور ایشیا پیسفک گروپ کی طرف سے دیے گئے تمام نکات پر عمل درامد کرچکا ہے۔
فیٹف اجلاس شروع، آج پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
Oct 21, 2022