ڈالر اڑھائی روپے‘ سونا  2500 روپے تولہ سستا


کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھائو 7پیسے بڑھا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھائو 220.88 روپے رہا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھائو 2.50 روپے کم ہوکر 225.40 روپے ہے۔ دوسری طرف ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500روپے کی کمی ہوئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 500 روپے کم کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کا بھائو 2 ہزار 144 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...