سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے مائیک دینے پر اصرار کیا، جس کے جواب میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے شہزاد وسیم سے کہا کہ” ایجنڈا کے بعد پلیز“۔ تاہم پی ٹی آئی سینیٹرز نے نو، نو کے نعرے لگائے۔ ادھر قومی اسمبلی میں کسی رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کے لیے قواعد و ضوابط میں اہم ترامیم منظور کرلی کی گئی ہیں۔ ان ترامیم کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن یکجا ہو گئے اور کسی بھی رکن کی گرفتاری کے مسئلے پر متفقہ طور پر ترامیم کو منظور کیا۔
پارلیمنٹ کی ڈائری
۔۔۔۔