الحمراءفنون لطیفہ کے میدان میں ہیروز بنانے والا پلیٹ فارم، ذوالفقار علی زلفی 


لاہور ( کلچرل رپورٹر) الحمراءفنو ن لطیفہ کے میدان میں ہیروزبننے کے مواقع فراہم والاعظیم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔الحمراءآل پنجاب مقابلہ گائیکی ”وائس آف پنجاب“کاانعقادکرنے جارہا ہے۔پروگرام میں رجسٹریشن کے عمل کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ آل پنجاب مقابلہ گائیکی ”وائس آف پنجاب“ کو حکومت پنجاب کی سرپرستی حاصل ہے،صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و امور نوجواناں تیمور مسعود کی قیادت میں نوجوانوں کو بھرپور موقع فراہم کئے جا رہے ہیں،الحمراءادبی و ثقافتی کی ترقی کے عمل میں اپنا فعال و متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ ترجمان الحمراءکے مطابق غزل،گیت و فوک میں 35برس تک کی عمر کے نوجوان شرکت کر سکتے ہیں،ایڈیشن 2 نومبر،سیمی فائنل3نومبر جبکہ فائنل4نومبر کو ہوگا،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کے لئے ایک لاکھ،دوسری کو 50جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے 30ہزار انعام رکھا گیا ہے،صوبہ بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان آرٹسٹ خود کو رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن