فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) سینئر وائس چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چوہدری عمر فاروق کاہلوں اور اور سینئر رہنما خالد عزیز نے صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی ۔پاور لومز مالکان کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ لومز مالکان بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور دھاگہ کی قلت کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں ۔بجلی کے بلوں کی وجہ سے لاکھوں لومز بند ہو چکی ہیں جبکہ کئی فیکٹریاں مزید بند ہو جائیں گی ۔وفاقی حکومت لومز سیکٹر کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔