32 ویں فیملی کون کانفرنس کا آغاز 27اکتوبر سے ہوگا،افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ شرکت کریں گے


لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتمام 32 ویں فیملی کون کانفرنس 27 تا 30 اکتوبر کو منعقد ہو گی، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی شرکت کریں گے، ان خیالات کا اظہار پی اے ایف پی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فیملی کانفرنس میں اندرون و بیرون ممالک سے 6 ہزار فزیشنز شرکت کرینگے، کانفرنس مختلف بیماریوں اور علاج کے حوالے سے سیشنز منعقد کیے جائیں گے، ڈاکٹر سعید احمد نے کہا کہ فیملی کون کانفرنس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے بیماریوں کی تشخیص کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیملی فزیشنز کے ذریعے پرائمری ہیلتھ کو مستحکم کرنا ہوگا ، فیملی فزیشنز پرائمری ہیلتھ کیئر میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...