فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی میاں آصف اسلم، جنرل سیکر ٹری رانا ایوب اسلم منج،سینئر نائب صدر شیخ اعجاز احمد،نائب صدر محمد یاسر رحمانی،سیکر ٹری فنانس محمد یعقوب ملک، جوائنٹ سیکر ٹری رانا کلیم اللہ،سیکر ٹری نشرو اشاعت محمدعادل عمرودیگرنے گزشہ دو مالی سال میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 29فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت 25ارب ڈالر کی39منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ حکومت سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اشتراک سے فائدہ اٹھانے کیلئے تین سالہ رولنگ حکمت عملی تیار کررہی ہے جس میں بورڈ آف انوسٹمنٹ کا کردار غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے ۔
جو برآمدات کے فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے ۔