لاہور(نیوز رپورٹر) بُک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن اور سیکرٹری جنرل ایم سرور نے مشترکہ بیان میں کہا کہ دی بِگ بُک سٹور اور گوجرانوالہ چیمبر آف ایجوکیشن کا ایپکس کالج میں کتاب میلے کا انعقاد احسن اقدام ہے تین روزہ میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔کتاب میلے میں ہر موضوع ( مذہب، تاریخ، فلسفہ، سانس، سیاست، شاعری، مزاح، آپ بیتیاں، سوانح، سفر نامہ، صحت، تعلیم ، تہذیب، ثقافت، فن، تحقیق اور نصاب پر مبنی کتب شامل ہوں گی) پاکستان معروف پبلشرز کتاب میلے میں شرکت کریں گے۔ گوجرانوالہ کے شہریوں،ادیبوں، دانشوروں، صحافیوں، اساتذہ، طالب علموں اور ہر مکتبہ فکر کے علم دوست، کتاب دوست خواتین و حضرات کو میلے میں شمولیت کی دعوت کی گئی ہے کہ وہ ایپکس کالج آئیں اور کتاب میلے کو کامیاب کریں۔