عمران خان کا”احساس پروگرام“ عوام دوست ہے: سبطین خان 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ عمران خان کا”احساس پروگرام“ عوام دوست ہے۔ احساس پروگرام پراپوزیشن کی بے جا تنقید انتہائی افسوس ناک ہے۔ ملک کو گندم کی شدید قلت کا سامنا ہے۔شہباز شریف صوبوں کو گندم برآمد کرنے سے روک کر عوام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔اس امپورٹڈ حکومت کی تمام طر ح توجہ اپنے کیس ختم کروانے پر ہے۔ ان کو عوام سے کوئی ہمددری نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر محمد سبطین خان نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ احساس پروگرام پراپوزیشن کی بے جا تنقید انتہائی افسوس ناک ہے۔ فلاحی کاموں پر بلاوجہ اعتراض کرنا اپوزیشن کا وطیرہ بن چکا ہے۔پاکستان اکنامک بحران کی طرف جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن