لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ بیواو¿ں، یتیموں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی کفالت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر بدقسمت سے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ ملک میں لاکھوں باہمت خواتین غربت اور معاشرے کی تلخیاں برداشت کرکے محرومی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت بااہمت شاپ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کیلئے جنرل سٹور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
سینئر ریلوے افسر محمد وحید چودھری
کی والدہ انتقال کر گئیں
لاہور ( نیوز رپورٹر) اے پی پی کے سینئرفوٹوجرنلسٹ چودھری محمدرفیق مرحوم کی بیوہ ،ریلوے کے سینئرافسرڈاکٹر محمدسعید اورایکسائزاینڈٹیکسیشن افسرمحمدوحیدچودھری کی والدہ انتقال کر گئیں۔مرحومہ کوگلدشت ٹاو¿ن کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحومہ کیلئے قرآن خوانی آج اڑھائی بجے جامع مسجدبی بلاک گلدشت ٹاو¿ن میں ہوگی۔
پسے ہوئے طبقے کی کفالت کرنا حکومتی ذمہ داری ہے: ذکر اللہ مجاہد
Oct 21, 2022