لاہور(سٹاف رپورٹر)امسال صوبہ پنجاب کےلئے گندم کی کاشت کا ہدف1کروڑ65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے جس سے 2 کروڑ10 لاکھ میٹرک ٹن کا پیداواری ہدف حاصل کیا جا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہاروزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں گندم کی کاشت کی مہم کے آغاز کے موقع پر طلبا و طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ گندم اگاو¿ مہم میں زرعی یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات محکمہ زراعت توسیع کے ہمراہ شانہ بشانہ شریک ہوں گے اور گندم کے کاشتکاروں کو گھر کی ا±ن کی دہلیز تک پہنچ کر فنی راہنمائی فراہم کریں گے تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کریں۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ گندم ہماری ایک سٹرٹیجک کراپ ہے۔