شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) خدمت بہبود مریضاں ڈیسک کے کوآرڈی نیٹرچودھری فضل حسین ، شفقت رسول چودھری نے محمد سعید احمد و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ڈی ایچ کیوہسپتال کی سی سی یو ،آئی سی یو، آرتھو پیڈک اور ٹراما سنٹر ایمرجنسی کا دورہ کیا اس موقع پر مریضوں سے ادویات اور لواحقین سے ملنے والی سہولیات کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے شفقت رسول چودھری نے کہاکہ حکومت پنجاب کا صحت مند پنجاب کا ویژن صحت کے شعبہ پر بھرپور توجہ کی بدولت ضرورپورا ہوگا ٹراما سنٹر سمیت دیگر وارڈز میں مریضوںکو مفت ادویات ، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام مصطفی سحر کا روزانہ کی بنیاد پر وارڈز کا دورہ ،حاضری چیکنگ،ادویات کے سٹوروںپر مکمل چیک اینڈ بیلنس کی وجہ سے ہسپتال کا انتظام و انصرام بھی بہتر ہو گیا ہے جس سے عام مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر آرہی ہیں خلق خدا کی خدمت نوبل مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے خدمت بہبود مریضاں ڈیسک دن رات ایک کئے ہوئے ہے ۔