لاہور(نامہ نگار)لاری اڈہ پولیس نے اغواءکاروں کے چنگل سے پندرہ سالہ لڑکی کو بازیاب کرکے دو خواتین سمےت چار ملزمان کو گرفتار کرلےا ہے۔ لاری اڈہ کے علاقے میں اغواءکار15سالہ لڑکی کو اغواءکر کے کار مےںلے جا رہے تھے۔پولےس نے مشکوک کار کو ناکے پر روکا تو کار میں موجود مغوی لڑکی نے شور مچا دیا۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان مجھے زبردستی اغواءکر کے اسلام آباد میں جسم فروشی کروانے کےلئے لے کر جا رہے ہےں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 ملزمان فیصل،راشد،رخسانہ اورماریہ کو گرفتار کر کے مغوی لڑکی فاطمہ راشد کو بازےاب کرا کر اس کے والدین کے حوالے کر دیا ہے ۔15 سالہ فاطمہ راشد،شکر گڑھ کی رہائشی جاتی ہے ۔
اغواءکاروں کے چنگل سے 15سالہ لڑکی بازیاب‘2خواتین سمیت 4ملزم گرفتار
Oct 21, 2022