3 ماہ میںچوری کی 3229 گاڑیاں ‘موٹرسائیکلیں برآمد‘وارداتوں میںکمی آئی : سی سی پی او


لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کاروں،موٹر سائیکلز،وہیکلز چوری اورچھیننے کی وارداتوں کے تدارک کیلئے کوشاں ہے۔اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف لاہور نے گذشتہ تین ماہ میں 28 کروڑ61 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3229 گاڑیاں موٹرسائیکلز برآمد کی ہیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ اے وی ایل ایس نے گزشتہ سہ ماہی میں 09 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی 72 کاریں جبکہ 16کروڑ 55لاکھ روپے مالیت کی 3009 موٹر سائیکلز برآمد کی ہیں۔ اے وی ایل ایس نے 02 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگرگاڑیاں بھی برامد کیں۔موٹر سائیکل گاڑیاں چھینے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 36 گینگز کے 87 کارندے گرفتار کئے گئے۔ملزمان سے 06 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرقہ شدہ موٹر سائیکلز،گاڑیاں برآمد کی گئیں۔اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف نے تین ماہ میں45 اشتہاری ،204 عدالتی مفرور ،202 عادی مجرم گرفتار کئے۔ موٹر سائیکل، گاڑی چوری اور چھینے کی وارداتوں میں واضح کمی جبکہ ریکوری پوزیشن میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔انہوں نے اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کو ہدایت کی کہ اے وی ایل ایس موٹر سائیکل چورگینگز پکڑیں اور ریکارڈ یافتہ مجرموں کی مانیٹرنگ کریں۔ موٹر سائیکل چوری کے بین الصوبائی گینگز تک رسائی کےلئے متعلقہ پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔موٹر سائیکل چوری کے ہاٹ سپاٹس پر سادہ لباس میں نفری تعینات کریں۔پر ہجوم مارکیٹوں،کمرشل زونز، دفاتر میں ویجیلنس و مانیٹرنگ موثر بنائیں۔لاہور پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام اور باحفاظت پارکنگ بارے سوشل میڈیا آگاہی مہم شروع کی ہے جبکہ عادی موٹرسائیکل چوروں کو پکڑنے کیلئے ڈکائے آپریشن بھی جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...