لاہور(سپورٹس رپورٹر)بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا کے صدر راجر بنی نے کہاہے کہ بورڈ خود کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، ایسے فیصلوں کا انحصار حکومت پر ہے۔ صدر راجر بنی نے بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ 2023 ءکےلئے پاکستان جانے سے متعلق فیصلے کو حکومت سے مشروط کردیا۔ بنگلور میں کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راجر بنی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں سے جانے کےلئے حکومت کی کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اب چاہے ٹیم یہاں سے کہیں اور کھیلنے کےلئے جائے یا پھر کوئی دوسری ٹیم یہاں کھیلنے کیلئے آئے، دونوں صورتوں میں حکومتی کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے، ایک مرتبہ کلیئرنس مل جائے پھر ہم وہ کام کرتے ہیں۔ ہم خود سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں حکومت پر انحصار کرنا ہے اور اس سلسلے میں ہم نے حکومت سے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ بے بس ‘فیصلے حکومت کرتی ہے : راجربنی
Oct 21, 2022