لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 23-2022کے پانچواں مرحلے کا آغازآج جمعہ سے شروع ہو گا، 13ویں میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں ایبٹ آباد سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ناردرن کی ٹیم 68پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔