پنجاب گیمز کی تیاریاں ‘ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کرینگی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی ہدایت پرمحکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام 73ویں پنجاب گیمز کی تیاریاں جاری ہیں، 73ویں پنجاب گیمز 24سے 27اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہورہی ہیں جس میں پنجاب بھرسے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، دیگر صوبوں کی ٹیمیں بھی گیمز میں حصہ لیں گی، 73ویں پنجاب گیمزمیں شرکت کیلئے صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کے انتخاب کےلئے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز شروع ہوگئے ہیں، لاہور میں سوئمنگ،آرچری،گوجرانوالہ میں شوٹنگ،رننگ،ڈی جی خان میں فٹبال،سوئمنگ، ہاکی، سائیکلنگ، بیڈمنٹن،والی بال اور ریسلنگ کے ٹرائلز ہوئے، کھلاڑیوں نے جوش وخروش سے ٹرائلز میں حصہ لیا۔

73ویں پنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن نے کی،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ظہور احمد، نازش نور،سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، سلمان بٹ، تمام ایڈمسٹریٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز شریک ہوئے،اجلاس میں 73ویں پنجاب گیمز کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...