سری لنکا کے 6وکٹوں پر 162رنز ‘کوشل مینڈس کے 79رنز ‘نیدر لینڈز کی ٹیم 9وکٹوں پر 146رنز بناسکی ‘میکس کے 65رنز ‘ونندو ہاسا رنگا کے 3شکار


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راو¿نڈ کے نویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دیکر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر 6 وکٹوں پر 162 رنز بنائے، کوشل مینڈس نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔پاتھون نسانکا 14، دھننجایا ڈی سلوا صفر، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجا پاکسے 19 اور کپتان داسن شناکا 8 رنز بناسکے۔ پال وین میکرین اور بس ڈی لیڈز نے 2، 2 جبکہ فریڈ کلاسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں میکس او ڈاو¿ڈ کے علاوہ کوئی بیٹر مزاحمت نہ کرسکا۔ انہوں نے 65 رنز کی اننگز کھیلی ۔ وکرم جیت سنگھ 7، بس ڈی لیڈز 14، کولن ایکرمین 0، ٹام کوپر 16، کپتان سکاٹ ایڈورڈز 21، ٹم پرنگل 2 اور فریڈ کلاسن 3 رنز بناکر نمایاں رہے‘ٹیم9وکٹوں پر 146رنز بناسکی۔ ونندو ہاسارنگا نے 3، مہیش تھیکشنا 2 جبکہ لاہیرو کمارا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دسویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے نمیبیا کو 8 رنز سے شکست دیدی۔ نیدرلینڈز کی ٹیم نے سپر 12 مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 3 وکٹوںپر 148 رنزبنائے، محمد وسیم 50 اور کپتان رضوان 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ویزے، برنارڈ شولٹز اور بین شیکونگو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کے اوپنرز مائیکل وین لنگن اور سٹیفن بارڈ 16 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان گیراڈ ارسمس 16 رنز بناسکے۔ جان فرائے لنک 14، زین گرین 2 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، میچ کے اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویزے کے 55 اور روبن ٹرمپلمین کے 24 رنز کی بدولت میچ کا رخ تبدیل ہوا تاہم نمیبین جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے‘ٹیم 8وکٹوں پر 141رنز بناسکی۔ باسل حمید اور ظہور خان نے 2،2 جبکہ جنید صدیق اور کارتک میاپن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔محمد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ متحدہ عرب امارات اور نمیبیا کی ٹیم میگاایونٹ سے باہر ہوگئی ۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں متحدہ عرب امارات کی یہ پہلی فتح ہے۔ پاکستانی سکواڈ برسبین سے میلبورن پہنچ گیا جہاں وہ آج سے ٹریننگ کا آغاز کرےگا،پاکستان میگا ایونٹ میں پہلا میچ 23اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبورن میں ہی کھیلے گا۔

ای پیپر دی نیشن