کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو سبسڈی پر گندم کے بیجوں کی فراہمی کے لیئے 2.20 ارب کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی بل 2022کے مسودہ کی منظوری بھی دیدی۔صوبائی کابینہ نے بلوچستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔ایکٹ کے تحت بلوچستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ بھی قائم کیا جائیگا۔