طلبہ  معمار  ہیں،  بدلتی  دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا: بریگیڈیئر امیر محمد عمرانی

Oct 21, 2022


گوادر(بیورو رپورٹ)طلبہ  مستقبل کے معمار  ہیں، تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر امیر محمد عمرانی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر کے طلبہ کے ساتھ ایک انٹرکشن پروگرام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو علم کی حصول کو اپنا منزل سمجھ کر اپنا سمت تعین کرتے ہیں موجودہ ٹیکنالوجی کا تیزی سے بدلتا ہوا رجحان اور سائنسی میدان روز ایک نئی دریافت طلبہ  کو تخلیقی سوچ کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ علمی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو آ زمائے۔ انہوں نے  کالج کے ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیمِ کئے اور کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے آ ئند ہ بھی اس طرح کے پروگرام کرتے رہیں گے طلبہ  کی طرف سے کئے گئے مسائل سننے کے بعد انہوں  نے کالج  کیلئے بیس کمپیوٹر سولر سمیت کی فوری طور پر فراہمی کا اعلان کیا۔ اس کے اعلاوہ  دس طلبہ  کیلئے سکالر شپ اور طلبہ  ہاسٹل کیلئے فرنیچر کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے  کہا کہ کالج کیلئے نئی بس کی فراہمی کیلئے بھی کوشش کرینگے۔ آ خر میں پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر امداد بلوچ نے مہمان خاص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ طلبہ  کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسے پروگرام بہت اہمیت رکھتے ہیں جس میں طلبہ  کھل کر اپنا اظہار خیال کرتے ہیں اور انہیں درپیش مسائل اور انکی حل کا اچھا پلیٹ فارم ملتاہے۔ پرنسپل امداد اللہ  اور پروفیسرز سٹاف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں