گوادر: حق دو تحریک کے ہزاروں افراد کی مو ٹر سا ئیکل ریلی ، دھرنے میں بھر پور شرکت کا اعلان

Oct 21, 2022


 گوادر (بیورو رپورٹ)حق دو تحریک کی موٹر سائیکل ریلی ہزاروں افراد  نے  شرکت کی  ، تیاری مکمل کرلی ہے، عوام اپنے حقوق کی دفاع کے لیے نکلیں27 اکتوبر کو غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان  اور بزرگ سیاسی رہنما حسین واڈیلا نے وائی چوک میں 27 اکتوبر کو  ہونے والے دھرنے کے مقام پر ہزاروں افراد کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں  نے کہا کہ آج کا یہ شاندار موٹر سائیکل ریلی حکمرانوں کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔کامیاب ریلی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  صوبائی حکومت حق دو تحریک کے ساتھ ہوئی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ہمارے مطالبات پورا کریں،گوادر،زامران کے مختلف علاقوں میں قائم چیک پوسٹس فوری طور پر ہٹا دیں، غیر قانونی ٹرالنگ کا مکمل خاتمہ آبی حیات کی نسل کشی بند اور بارڈر ٹریڈ پر لگی پابندی ہٹا دیں  گوادر ،جیونی پیشکان سمیت ضلع بھر میں پانی کی مصنوعی بحران ختم اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردیں ورنہ ان کی ترقی اور نظام کا عمل جام کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے اڈوں کو مکمل طور پر ہٹایا دیا جائے اور مکران بھر کو منشیات سے پاک کیا جائے اور ضلع گوادر میں پانی کا مصنوعی بحران ختم کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ گوادر کے عوام 27 اکتوبر کو وائی چوک پر مسائل کے حل تک غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیں گے۔ موٹر سائیکل ریلی حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جاوید کمپلکس سے شروع ہوئی سید ظہور شاہ ہاشمی ایونیو سے ہوتی ہوئی وائی چوک دھرنا مقام پر پہنچی جہاں حق دو تحریک کے کارکنان 27 اکتوبر کو دھرنا دیں گے۔

مزیدخبریں