ضلعی انتظامیہ کی ریٹ لسٹ  سے گھی کی قیمت خارج 

Oct 21, 2022


رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت )ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے جاری کردہ اجناس کی ریٹ لسٹ میں 14اشیاء شامل کی گئی ہیں لیکن گھی کا ریٹ سرکاری ریٹ لسٹ میں درج نہ ہونے کی وجہ سے گھی کی بلیک مارکیٹنگ دیدہ دلیری ہورہی ہے ۔روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء میں گھی بنیادی چیز ہے لیکن اسکو سرکاری ریٹ لسٹ سے نکالنے پر سنجیدہ حلقے تشویش کا شکار ہیں۔شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا کہ گھی کی قیمتوں کو سرکاری ریٹ لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ گرانفروشی کی روک تھام ہو سکے۔

مزیدخبریں