پاکستان کے ایٹمی اثاثے مضبوط ہاتھوں میں ہیں:افضال حیدر


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان حکمرانوںکے منہ پر طمانچہ ہے ‘ ایٹمی اثاثے مضبوط ہاتھوں میں محفوظ ہیں، پی ٹی آئی امریکی صدرجوبائیڈن کے مسلم دنیاکی پہلی اورعالمی دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت مملکت خدادادپاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالہ سے غیرذمہ دارانہ گمرہ کن بیان پرسخت احتجاج کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی اثاثے مضبوط ترین ہاتھوں میں مکمل محفوظ ہیں اور پاکستان ایک انتہائی ذمہ دارپرامن ایٹمی ملک ہے جودشمن کوایک آنکھ نہیں بھاتا، پاکستان کے جوہری ہتھیا ر منظم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں انتہاپسند ملکوں کی دوڑ میں اسرائیل اور بھارت شریک ہیں، دنوں ملکوں کے جوہری ہتھیار انتہا پسندوں کی دسترس سے دور نہیں جو بائیڈن نے جوش میں ہوش کادامن چھوڑدیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...