رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت ) تحصیل رائے ونڈ میں درجنوں مقامات پر مین ہول کے ڈھکن غائب پائے گئے ہیں جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے بھجوائے گئے مین ہول ڈھکن نصب ہونے کے چند روز بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں،مین ہول ڈھکن کی تیاری میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے سے ڈھکن چند دنوں میں ٹوٹنے لگے ہیں ۔ذرائع کے مطابق 15ہزار روپے میں تیار ہونیوالے ڈھکن میں انتہائی غیر معیاری میٹریل استعمال کیا جارہا ہے جبکہ پلاسٹک سے تیار ڈھکن کی مالیت 8300روپے بتائی جارہی ہے۔ تحصیل بھر میں سینکڑوں جبکہ صرف رائے ونڈ شہر میں 200سے زائد مین ہول کے ڈھکن موجود نہیں ہیں جہاں ڈھکن نصب کئے گئے وہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ شہریوں نے کمشنر لاہور سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رائے ونڈ :سیکڑوں مین ہولز کے ڈھکن غائب، حادثات بڑھ گئے
Oct 21, 2022