گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پیر مستجاب علی شاہ اور حافظ محمد رفیق قادری نے کہا کہ دنیا پر حکمرانی کرنے والے مسلمان اب بھی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر کھویا مقام واپس لے سکتے ہیں آمد مصطفی ہمیں اخوت وبھائی چارہ کادرس دیتی ہے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہمیں میلاد کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ پیغام مصطفیؐ کو بھی اپنانا ہوگا معاشرے سے فرقہ واریت ، فحاشی اور برائیوں کے خاتمہ کے لئے آج مسلمانوں کو متحد ہوکر کام کرنا ہو گا میلاد مصطفی کی محافل خیر وبرکات حاصل کرنے کاذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت کالونی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے کارکنان شاہد جاوید شیخ , محمد ارسلان شیخ , حافظ محمد بلال شیخ محمد ذیشان شیخ کی رہائش گاہ پرسالانہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیانقابت کے فرائض صاحبزادہ حافظ محمد ابو بکر رفیق نے سر انجام دیئے اس موقع پر خواجہ محمد مدثر حسین چیئرمین ،حافظ محمد عمران یعقوب سیالوی ،حاجی حمد افضل باجوہ ، رانا حاجی محمد زاہد اقبال قادری ،چوہدری محمد شبیر مہر ڈاکٹر محمد عثمان غنی تھے حافظ شعیب قادری ،محمد راشد نقشبندی ،حافظ محمد محسن ،حافظ محمد بلال عطاری ،حافظ محمد علی رضا قادری بھی موجود تھے محفل کے اختتام پر پیر سید مستجاب علی شاہ شیرازی جماعتی نے وطن عزیز کی سالمیت وبقا کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
آمد مصطفیؐ ہمیں اخوت وبھائی چارہ کادرس دیتی ہے: حافظ رفیق قادری
Oct 21, 2022