راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی کی ہدایت پر یونین کونسل نمبر 17 بابو عرفان کے علاقے محمود آباد، عباسیہ آباد، نیو ملپور، ڈھوک بابو خان عرفان، گلشن دادن خان، فیض آباد میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسنین، عدنان ریفی کی نگرانی اور قمر محمود، ابرار، صداقت علی، محمد سلیم کی سر برا ہی میں ڈینگی سے بچا¶کاسپرے کیا گیا تا کہ شہری ڈینگی جیسی بیماری سے محفوظ رہ سکیں،ا س اقدام سے ڈینگی کی روک تھام میں کافی بہتری آ جائے گی۔