اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شہزاد ٹاﺅن کے علاقے مےں ہاﺅسنگ منسٹری کی جانب سے سوسائٹی کی زمےن اےکوائر کرنے اور پارک روڈ سے منسلک کرنے کے موقع پر اہلےان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ،مقامی افراد نے اسلحہ ، ڈنڈوں ، اور آہنی راڈوں سے دھاوا بول دےا فائرنگ کردی جس سے کھلبلی مچ گئی سرکاری افسروں کی کئی گاڑےوں کے شےشے توڑ دئے گئے تقرےب کے شرکاءگاڑےوں مےں بےٹھ کر وہاں سے نکلنے کی کوشش کرتے رہے ،شدےد فائرنگ کی اطلاع پر پولےس پہنچ گئی فائرنگ اور شدےد جھگڑے کی وجہ سے پارک روڈ ، ترامڑی چوک ، لہتراڑ روڈ ، کوری روڈ پر ٹرےفک جام ہوگئی پولےس نے ٹرےفک متبادل راستوں کی جانب موڑ دی گئی فائرنگ اور پرتشدد واقعہ پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی اےس پی بنی گالہ سرکل حاکم خان اور اےس اےچ او تھانہ شہزاد ٹاﺅن عدےل شوکت کو غفلت ، لاپرواہی پر معطل کردےا چوہدری ناصر منظور کو اےس اےچ او شہزاد ٹاﺅن مقرر کردےا گےاآئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپرےشنز سہےل ظفر چٹھہ کو اس واقعہ کی مکمل تحقےقات کرکے رپورٹ پےش کرنے کا حکم دےا ہے جبکہ اےس اےس پی آپرےشنز ملک جمےل ظفر کو فائرنگ اور تشدد مےں ملوث افراد کو24 گھنٹے مےں گرفتار کرنے کا بھی حکم دے دےاہے پولےس کے مطابق مشتعل افراد نے آتشےں اسلحہ سے شدےد فائرنگ کی جمعرات کو پارک روڈ پر وزارت ہاﺅسنگ کے افسران تمہ اور موہرےاں کے اےرےا مےں سپرےم کورٹ بار سوسائٹی کیلئے زمےن اےکوائرکر نے گئے جس کے دوران اہلےان علاقہ مشتعل ہوگئے اور کہا کہ قبل ازےں سوسائٹےوں کو منسلک کرنے کے موقع پر مقامی آبادی کا اےک شخص جاں بحق ہوگےا تھا قتل کے مقدمے مےں پولےس نے پےشرفت نہےں کی اہلےان علاقہ نے گاڑےوں پر پتھراﺅں کےا ڈنڈے مارے پولےس اس دوران کچھ نہ کرسکی اہلےان علاقہ نے کہا کہ ہماری زمےنوں کے معاوضے نہےں ملے ہمارے بچے کو ماردےا گےا تھا لےکن انصاف نہےں ملا پولےس نے بڑی تعداد مےں مشتعل افراد حراست مےں لے کر تھانے منتقل کردئے وفاقی پولےس کے ترجمان نے کہا کہ تاحال اےف آئی آر درج نہیں کی گئی پولےس وقوعہ کے بارے مےں رات گئے تک حقائق اور شواہد اکٹھے کرنے مےں مصروف ہے ۔
مقامی افراد کا اسلحہ ، ڈنڈوں ، اور آہنی راڈوں سے دھاوا ، فائرنگ سے کھلبلی مچ گئی، سرکاری افسران کی کئی گاڑےوں کے شےشے توڑ دیئے، تقرےب کے شرکاءگاڑےوں مےں بےٹھ کر وہاں سے نکلنے کی کوشش کرتے رہے
Oct 21, 2022