اقدام قتل کے2 مقدمات میںمجرم کو2مرتبہ عمر قید کی سزا 


 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے تھانہ سول لائن میں درج قتل اور اقدام قتل کے2 مقدمات میںمجرم کو2مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی ہے عدالت نے مقتول کے قانونی ورثا کو10، 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتنا ہو گی تھانہ سول لائن پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات302 اور324 کے تحت 2مقدمات درج کیے جس میں الزام تھا کہ کاشف جمال نے فائرنگ کر کے اپنی ساس نسرین اختراور اہلیہ خوشبوکو شدید زخمی کر دیا تھا جبکہ ہسپتال منتقلی کے دوران نسرین اختر دم توڑ گئی تھی اور فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا اورد م توڑ گیا،گزشتہ روز سماعت مکمل کرنے کے بعد عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...