آئی جی آئی لائف انشورنس نے کنزیومرچوائس ایوارڈ جیت لیا

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان کی معروف انشورنس کمپنی آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ نے لائف انشورنس۔ وائیٹلیٹی میں بیسٹ انوویٹوپراڈکٹک کی کیٹگری میں مسلسل دوسری بار کنزیومر چوائس ایوارڈجیت لیا۔ مہمان خصوصی بریگیڈیئر ڈاکٹرملک وقاراحمد نے آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ کی ہیڈ آف مارکیٹنگ مدیحہ احمدکو ایوارڈ پیش کیا۔وائیٹلیٹی جنوبی افریقہ کے ساتھ شراکت میں آئی جی آئی لائف وائیٹلیٹی صحت مند زندگی گزارنے کے سفر میں معاونت فراہم کررہا ہے۔آئی جی آئی لائف وائیٹلیٹی پاکستان میں اپنے صارفین کو صحت مند زندگی گزارنے کی ترغیب دینے کے ساتھ بہترین انشورنس حل فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ دنیا کے 30 ممالک میں 20 ملین سے زائداراکین کے ساتھ وائیٹلیٹی افرادکو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف عمل کرکے ان کی صحت سے متعلق عادات کو بہتربنانے کی اہلیت ظاہر کرتی ہے۔ آئی جی آئی لائف وائیٹلیٹی کے ساتھ ہم فعال اور صحت طرززندگی کو فروغ دے کر پاکستان میں لوگوں کے مابین رویہ اور طرزعمل کو تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس لیے آئی جی آئی صحت مندزندگی گزارنے کے فوائد کے ذریعے صارفین کو اطمینان دینے کے مکمل عزم کے ذریعے کامیابی کا حصول جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ای پیپر دی نیشن