جوہری پاکستان کو خطرناک سمجھنا دنیا کے امن کیلئے ناگزیر‘ ساجد علی نقوی


کراچی (نیوز رپورٹر) قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکی صدر جو بائیڈن 
کے بیان کو مضائقہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سامراجی اور جارح قوتوں کو ان کے مذموم عزائم سے باز رکھنے کے لیے جوہری پاکستان کو خطرناک سمجھنا دنیا کے لیے امن ناگزیر ہے۔ جو بائیڈن کا بیان اس ادراک اور احساس کا عکاس ہے کہ جوہری پاکستان واقعی استعماری قوتوں اور ان کے حاشیہ برداروں کے مذموم عزائم کے لیے خطرناک اور دنیا میں امن کے لیے تقویت کا باعث ہے ۔ جاپان میں پون صدی گزر جانے کے باوجود نسل در نسل چلے آنے والے انسانی معذوری کے آثار دنیا کے امن کے لیے جوہری امریکہ کے خطرناک ہونے کا آج بھی اشتہار پیش کر رہے ہیں۔ انہوں امریکی صدر کو مشورہ دیا کہ اب امریکہ کو دنیا میں ٹھیکیدارانہ مداخلت کی روش ترک کر کے برابری کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے چائیے تاکہ دنیا کے معاشروں میں ہم آہنگی اور انسانی دوستی کی کاوشیں پنپ سکیں اور دنیا امن کا گہوارہ بن سکے۔ جو بائیڈن نے پاکستانی جوہری ہتھیاروں کو بے ترتیب کہہ کر بھی اپنی ناقص معلومات کی تصدیق کی ہے کیونکہ پاکستان کا جوہری سسٹم کنٹرول اور مضبوط ہے اور ایک ذمہ دار ملک کی طرح جوہری پاکستان نے آج تک دنیا کے امن میں جو کردار ادا کیا ہے دنیا اس کی قائل رہی ہے۔
ساجد علی نقوی
دربار حقانی(غار والے) کے تحت سالانہ جلسہ جشن فخر موجودات اتوا ر کوہوگا
کراچی (نیوز رپورٹر) دربار حقانی (غار والے) بابا کے تحت سالانہ جلسہ جشن فخر موجودات 23اکتوبر بروز اتواربعد نماز ظہر قرآن خوانی سے ملز ایریا ہسپتال کورنگی نزد ریڑھی گوٹھ لانڈھی میں شروع ہوگا جبکہ بعد نماز عصر محفل نعت اور بعد نماز مغرب علما کا خطاب قبل از عشا حلقہ ذکر و اذکار اور بعد نماز عشا خصوسی دعا پر محفل اختتام پذیر ہوگی۔ محفل کے اختتام پر شرکائے تقریب کیلئے لنگر کا اہتمام ہے۔

ای پیپر دی نیشن