انقرہ(شِنہوا)ترکی نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے )کا ترک مسلح افواج کی جانب سے شمالی عراق میں حالیہ کارروائیوں میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا دعوی مسترد کر دیا ہے۔ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کو وقتا فوقتا ایسے حلقوں کی جانب سے سامنے لایا جاتا ہے جو دہشت گردی کے خلاف ترکی کی جنگ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان الزامات کا مقصد ترک مسلح افواج کی کامیابی کو داغدار کرنا ہے اور یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔وزارت نے کہا کہ ترکی کی مسلح افواج بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے تحت ممنوعہ گولہ بارود استعمال نہیں کرتی اور یہ کہ فوج کے پاس اس قسم کا گولہ بارود اس کے ذخیرے میں نہیں ہے۔
ترکی