واشنگٹن(آئی این پی)کشمیری صحافی ثنا ارشاد کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے بھارتی اقدام پرامریکا نے تنقید کی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پاٹیل نے کہا کہ بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے، ثنا ارشاد کو نیویارک آنے سے روکے جانے سے آگاہ ہیں،انہوں نے کہا کہ صورتحال کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے، جمہوری اقدار اور آزادی صحافت امریکا بھارت تعلقات کی بنیاد ہیں،واضح رہے کہ بھارت نے ایوارڈ یافتہ خاتون کشمیری فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو کو امریکا جانے سے روک دیا تھا، وہ پولیٹزر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نئی دہلی سے نیویارک جانا چاہتی تھیں،امریکا کا ویزا اور ائیرلائن کا ٹکٹ ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی تھی
امریکہ، تنقید