حکومت کی ایل پی جی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری



اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کے لئے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی۔پیٹرولیم ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری دیدی ، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپرا رولز میں نرمی کا اطلاق ایل پی جی کے اسپاٹ کارگوز کی درآمد پر ہوگا جبکہ سوئی سدرن ایل پی جی لمیٹڈ کیلئے اسپاٹ کارگوز کی درآمد پرپیپرا رولزمیں نرمی ہوگی۔ذرائع کے مطابق پیپرا رولز میں نرمی کے بعد ایل پی جی کی خریداری کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جا سکیں گے،ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آئندہ 5ماہ میں ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کی تجویز ہے ، نومبر2022تا مارچ 2023ماہانہ 20ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کا منصوبہ ہے۔
منظوری

ای پیپر دی نیشن